بریکنگ نیوز
Home / کھیل / اسپاٹ فکسنگ؛ اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد نواز کو بھی طلب کرلیا

اسپاٹ فکسنگ؛ اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد نواز کو بھی طلب کرلیا

 لاہور۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر محمد نواز کو بھی تفتیش کیلیے طلب کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد نواز کو نوٹس جاری کردیا ہے اور انہیں یہ نوٹس اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.3 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

کرکٹر محمد نوازکو کوڈ کی ممکنہ خلاف ورزی کے حوالے سے وضاحت کیلئے یونٹ کے سوالوں کے جواب دینے ہوں گے جس کیلئے انہیں 11 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔