بریکنگ نیوز
Home / شوبز / زینت امان نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں پریانکا کو فٹ قرار دیدیا

زینت امان نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں پریانکا کو فٹ قرار دیدیا


ممبئی۔ بالی ووڈ کی ماضی کی لیجنڈری اداکارہ زینت امان نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں پریانکا چوپڑا کومرکزی کردار کے لیے فٹ قرار دے دیا۔ماضی کی بے باک اداکارہ زینت امان طویل عرصے بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر واپسی کررہی ہیں اورجلد ہی مشہور ویب سیریل میں بھی نظر آنے والی ہیں لیکن ماضی کی خوبرو اداکارہ نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے موجودہ دور کی بولڈ اداکارہ کو موزوں قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زینت امان نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے پریانکا چوپڑا کوسب سے آئیڈیل قرار دے دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک پروڈیوسر نے مجھے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے پیش کش کی تھی۔

جس کے لیے میں کسی صورت تیارنہیں ہوں لیکن میری زندگی پربننے والی فلم میں پریانکا چوپڑا کو دیکھنے کی خواہشمند ہوں کیوں کہ وہ ایک بہترین اور پیاری اداکارہ ہے جو میرے کردار کے لیے ایک آئیڈیل ہیں۔