بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان میں مدرسے میں دھماکہ

افغانستان میں مدرسے میں دھماکہ


کابل۔افغانستان کے صوبے پروان میں مدرسے میں بم دھماکے سے صوبائی علما کونسل کے رہنما سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا مدرسے کے اندر ایک کلاس روم میں ہوا جس میں پاریاں علما کونسل کے سربراہ مولوی عبدالرحیم شاہ حنفی اور مدرسے کے8 طلبا جاں بحق ہوگئے۔نائب گورنر شاہ ولی شاہد نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

شاہد نے بتایا کہ منگل کی صبح صوبائی صدر مقام چاریکار کے ایک مدرسے میں ہونے والے بم حملے کا مرکزی ہدف مولوی عبدالرحیم حنفی ہی تھے۔ ڈپٹی گورنر نے اسے ایک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔افغان حکام کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔اب تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔