بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہری پور جیل میں قیدی پراسرار طور پر جاں بحق

ہری پور جیل میں قیدی پراسرار طور پر جاں بحق

ہری پور۔ سنٹرل جیل ہری پور میں پشاور کا رہائشی قیدی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ پوسٹ مارٹم کیلئے متوفی کی نعش ویمن چلڈرن ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کا رہائشی فیاض خان نائن سی کے مقدمہ میں 2011ء سے سنٹرل جیل میں قید تھا جو گزشتہ شب پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ ابتدائی طور پر متوفی کی موت کو طبی قرار دیا جا رہا تاہم پولیس نے نعش ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کر کے مزید دریافت شروع کر دی ہے۔ اصل حقیقت پوسٹ مارٹم کے بعد ہی واضح ہو گی۔