بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کے ایران کے دھمکی آمیز بیان پر تحفظات

پاکستان کے ایران کے دھمکی آمیز بیان پر تحفظات


اسلام آباد ۔پاکستان نے ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف کے سرحد پار کاروائی سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے منافی ہیں ، اس طرح کے بیانات سے دوطرفہ تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں ۔

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف کے سرحد پار کاروائی سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے منافی ہیں ، اس طرح کے بیانات سے دوطرفہ تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح تبادلوں سے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں ۔ ایرانی وزیرخارجہ کے دورے میں سرحدی معاملات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔