بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / چین ، بس میں آگ بھڑک اٹھی ٗ ڈرا ئیورسمیت 11بچے ہلاک

چین ، بس میں آگ بھڑک اٹھی ٗ ڈرا ئیورسمیت 11بچے ہلاک


جینان۔چین کے صوبے شان ڈانگ کے شہر ووئی ہائی میں گاڑی کو آگ لگنے سے ڈرائیور اور11بچے ہلاک جبکہ ایک استاد زخمی ہو گیا ، ہلاک ہونیوالوں میں 5کا تعلق جنوبی کوریا جبکہ 6 کا چین سے ہے ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق مشرقی چین کے صوبے شان ڈانگ کے شہر ووئی ہائی میں ایک گاڑی سکول کے بچوں کو لیکر ایک ٹنل میں میں سے گزر رہی تھی کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

آگ لگنے کے نتیجے میں 11بچے ہلاک ہو گئیریسکیوٹیموں کے موقعہ پر پہنچنے تک گاڑی میں 11بچے ہلاک ہو چکے تھے۔ ہلاک ہونیوالوں میں 5کا تعلق جنوبی کوریا جبکہ 6 کا چین سے ہے گاڑی کا ڈرائیوار بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

گاڑی میں سوار ایک استاد نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بجائی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منقل کر دیا گیا ، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر ہسپتال پہنچادیا ہے ، حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔