بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی


نئی دہلی/پالی ۔بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 2016کی سرجیکل سٹرائیک کا پیغام پڑ ھ لے ، سرجیکل سٹرائیک پاکستان کیلئے ایک پیغام تھاکہ ضرورت پڑنے پر بھارت کسی بھی وقت سرحد پار کرسکتا ہے،بی ایس ایف کو پاکستا ن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا حکم دیا ہے ، پہلی گولی ہماری طرف سے نہیں چلنی چاہیے لیکن اگر پاکستا ن گولیاں چلائے تو پھر ہماری طرف سے چلائی جانے والی گولیوں کا شمار نہیں کیا جانا چاہیے ۔

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے مغربی ریاست راجستھان کے شہرپالی میں مہارانا پرتاب کی مورتی کے افتتاح کے بعد ایک اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف )کو پاکستا ن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا حکم دیا ہے ۔ڈی جی بی ایس ایف کو میں نے حکم دیا ہے کہ پہلی گولی ہماری طرف سے نہیں چلنی چاہیے لیکن اگر پاکستا ن گولیاں چلائے تو پھر ہماری طرف سے چلائی جانے والی گولیوں کا شمار نہیں کیا جانا چاہیے۔

اپنی حکومت کی کامیابیو ں کا ذکر کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ ہم نے اپنے تین سالہ اقتدار میں ملک کا سر دنیا کے سامنے بلند کیا ہے کہ اب بھارت نریندر مودی کی قیادت میں کمزور ملک نہیں ہے ۔