بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے سینکڑوں ایڈہاک ڈاکٹرز مستقل

خیبر پختونخوا کے سینکڑوں ایڈہاک ڈاکٹرز مستقل

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈہاک پر تعینات گریڈ 17کے 910میڈیکل آفیسرز کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ڈاکٹروں کو ریگولرائزیشن اینڈ سروسز ایکٹ 2017ء کے تحت مستقل کیا گیا ہے اس ضمن میں محکمہ صحت نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر بخت علی ٗ محمد کفایت اللہ ٗ سید رحمت علی شاہ ٗ امجد علی ٗ اکرام خان ٗ محمد ایوب ٗ مظفر سید ٗ نوید عالم ٗ سمیع اللہ ٗ شوکت علی ٗ سہیل بخش ٗ عمر علی خان ٗ یاسر خان ٗ محمد عمران ٗ عمران خان ٗ خاور نواز اور عطاء اللہ شاہ سمیت دیگر شامل ہیں ۔