بریکنگ نیوز
Home / کھیل / 2 اہم ستارے آخری بار انٹرنیشنل سطح پر جگمگائیں گے

2 اہم ستارے آخری بار انٹرنیشنل سطح پر جگمگائیں گے

 لاہور۔ پاکستان کرکٹ کے 2 اہم ستارے آخری بار انٹرنیشنل سطح پر جگمگائیں گے، ویسٹ انڈیز کیخلاف بدھ سے شروع ہونے والا ڈومینیکا ٹیسٹ یونس خان اور مصباح الحق کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا، دونوں عمدہ کھیل کیلیے پُرعزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق یونس خان اور مصباح الحق نے دورئہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کی آخری سیریز کھیلنے کیلیے جا رہے ہیں۔

یوں پاکستان کرکٹ کے 2 اہم ستون ڈومینیکا میں ٹیسٹ کے بعد کبھی انٹرنیشنل مقابلوں میں نظر نہیں آئینگے، دونوں نے ٹوئنٹی20اور ون ڈے کرکٹ کو پہلے ہی خیرباد کہہ دیا تھا،یونس نے پہلا ٹیسٹ 26 فروری کو سری لنکاکیخلاف راولپنڈی میں کھیلنے کے بعد اب تک 117میچز میں 52.32 کی اوسط سے 10046 رنز بنائے ہیں۔

انھوں نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والا پہلا پاکستانی بننے کا اعزاز حالیہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں حاصل کیا تھا، اپنے کیریئر میں یونس نے انضمام الحق کا سب سے زیادہ 25 سنچریوںکا ریکارڈ بھی توڑا، انھوں نے 34تھری فیگر اننگز کھیلی ہیں۔