بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / فرانس کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کا دعویٰ

فرانس کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کا دعویٰ


واشنگٹن۔امریکہ نے فرانس کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کا دعوی کر دیا،دو امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے روسی ہیکرز نے ایمانوئل ماکروں کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کے لیے ای میلز اور دستاویزات جاری کیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ ایڈمرل مائیک راجرز نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بریفنگ کے دوران دعوی کیا کہ فرانسیسی انتخابات کے دوران روس سے وابستہ ہیکرز نے نومنتخب صدر ایمانوئل ماکروں کی انتخابی مہم کے دوران انہیں نقصان پہنچانے کے لیے ان کی ای میلز اور دیگر دستاویزات چوری کرکے انہیں جاری کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس تمام سرگرمی سے آگاہ تھا اور ہم اس بات پر قائل ہیں کہ اس میں روسی ہیکرز ملوث ہیں۔ روس کی جانب سے پہلے ہی ایسے الزامات کی تردید کی جا چکی ہے۔