بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کا منی ٹریل پیش کرنیکا اعلان

عمران خان کا منی ٹریل پیش کرنیکا اعلان


اسلام آباد۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لندن فلیٹ کی خریدو فروخت سے متعلق منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں لندن فلیٹ کی خرید و فروخت کی تمام منی ٹریل پیش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن فلیٹ فروخت کر کے رقم واپس پاکستان لانے کے تمام ثبوت بھی پیش کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں یہ شواہد بھی پیش کریں گے کہ بنی گالہ میں مکان کی تعمیر یونین کونسل مورہ نور کی اجازت کے بعد کی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کی بیرون ممالک سے فنڈنگ بند کروانا چاہتی ہے کیونکہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو دوسرے ممالک سے بھی فنڈ اکٹھا کرتی ہے۔