بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک افغان سرحدپر فلیگ میٹنگ کا امکان

پاک افغان سرحدپر فلیگ میٹنگ کا امکان

چمن ۔چمن میں پاک افغان سرحد پر ہونیوالے ارضیاتی سروے کی رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوادی گئی۔ سیکورٹی خدشات کے باعث باب دوستی چھٹے روز بھی بند ہے۔ کنٹینرز میں پڑی اشیا خراب ہونے لگیں ، دوسری طرف ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متاثرین میں ایک سال پرانی تقسیم کرنے کا نوٹس لے لیا۔چمن میں سرحدی علاقوں کلی جہانگیر اور کلی لقمان کا سروے مکمل کرنے کے بعد رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوادی گئی۔سیکورٹی حکام کے مطابق کابل اور اسلام آباد پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے، جس کے بعد آ ج جمعرات پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کلی جہانگیر،کلی لقمان، کلی مازل سمیت متعدد سرحدی دیہات میں مردم شمار ی بھی معطل کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر باب دوستی چھٹے روز بھی بند ہے ، نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہیں۔کنٹینرز میں پڑی اشیا خراب ہو رہی ہیں ، دوسری جانب چمن میں پاک افغان کشیدگی سے بے گھر ہونے والے متاثرین کو کھانے پینے کی ایک سال پرانی اشیا بانٹ دی گئیں۔

یہ وہ اشیاء تھیں جو گزشتہ سال آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے فراہم کی گئی تھیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو واقعے کا علم ہوا تو وہ متاثرین کے پاس پہنچے اور واقعے کا نوٹس لیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد طارق نے میڈیا کی ٹیموں کو ویئر ہاؤس کا دورہ بھی کرایا جہاں متاثرین کے لیے بھیجے گئے سامان کا ڈھیر لگا ہوا تھا