بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ادارہ جاتی پریکٹس کرنیوالے ڈاکٹروں کیلئے الاؤنس

ادارہ جاتی پریکٹس کرنیوالے ڈاکٹروں کیلئے الاؤنس


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے تدریسی ہسپتالوں میں ادارہ جاتی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کو الاؤنس دینے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ہسپتالوں سے تجاویز اور سفارشات طلب کر لی ہیں۔

جبکہ تدریسی ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئی بی پی کی فیسیں مارکیٹ سے کم رکھیں سینئر وزیر برائے صحت شہرام ترکئی کی زیر صدارت اجلاس میں تدریسی ہسپتالوں میں ادارہ جاتی نجی پریکٹس کرنے والے سینئر ڈاکٹروں کو خصوصی الاؤنس دینے کی تجویز پر بھی تفصیلی غور و خوض کے بعدہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس سلسلے میں قابل عمل تجاویز اور سفارشات محکمہ صحت کو ارسال کریں اور محکمہ ان تجاویز کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اگلا قدم اٹھائے گا۔

صوبائی وزیر نے ان ہسپتالوں کی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ملازمین کی تنخوہوں ، الاؤنس اور دیگر مراعات کے بارے میںیکساں پالیسی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اس سلسلے میںآپس میں مربوط کوآرڈنیشن قائم کریں اُنہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو مزید ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں سے وقت کی پابندی کو ہر لحاظ سے یقینی بنائیں ہسپتالوں میں سروس ڈیلوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کریں۔