بریکنگ نیوز
Home / کھیل / محمد عامر کی حیران کن خبر سے ہلچل

محمد عامر کی حیران کن خبر سے ہلچل

کراچی۔ محمد عامر کے حوالے سے آنے والی حیران کن خبر سے گرین شرٹس کے ڈریسنگ روم میں ہلچل مچ گئی جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاسٹ بالر محمد عامر مختصر فارمیٹ کے کیریئر کی طوالت کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔

کیونکہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی واپسی امیدوں کے مطابق نہ ہو سکی جس کی وجہ سے انہیں مسلسل کڑی تنقید کا بھی سامنا ہے۔