بریکنگ نیوز
Home / کھیل / فٹبال سٹار زپاکستا ن آنے کیلئے بے تاب

فٹبال سٹار زپاکستا ن آنے کیلئے بے تاب


پشاور ۔مشہور فٹبالر کے پاکستان آنے کے اعلان کے بعد جولائی میں ہونے والے رونالڈینو اینڈ فرینڈز فائیو آ سائیڈ فٹ بال میچ میں مشہور کلب ریال میڈرڈ کے سابق سٹرائیکر نیکولس اینلکابھی شرکت کرینگے۔ جولائی میں ہونے والے دلچسپ میچ میں ہالینڈ کے سابق مڈ فیلڈر جارج بوٹینگ اور انگلینڈ کے سابق گول کیپرڈیوڈ جیمز بھی حصہ لینگے۔

نیکولس اینلکا کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان سے خاص لگاؤ ہے اور میرے پاکستان آنے کا مقصد پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینا ہے۔ 38سالہ فرانسیسی فٹبالر اپنے کیرےئر میں 13کلب ٹیموں کیلئے کھیل چکے ہیں جن میں انگلینڈ کے آرسنل ‘ چلسی‘ مانچسٹر یونائیٹڈ ، لیور پول، فرانس کے پی ایس جی اور اٹلی کے یوونٹس جسے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔