بریکنگ نیوز
Home / کھیل / یونس خان کا الوداعی ٹیسٹ،لیجنڈری بلے باز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

یونس خان کا الوداعی ٹیسٹ،لیجنڈری بلے باز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا


ڈومنیکا ۔ لیجنڈری بلے باز الوداعی ٹیسٹ میں بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے تو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے زبرست خراج تحسین پیش کیا،جیسن ہولڈر الیون نے دس ہزار رنز بنانے والے بلے باز کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔خیال رہے یونس خان نے 2000ء میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنائی،11 ممالک میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز ہیں،ٹیسٹ میچز کی چوتھی اننگز میں 5 سنچریوں کے ریکارڈ ر پر بھی یونس خان کا قبضہ ہے۔

34 سنچریز اور 32 نصف سنچریز کی بدولت 10 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے بلے باز جبکہ دنیا کے تیرہویں بیٹسمین کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے،انہیں وزڈن کرکٹر آف دی ائیر کے اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔یونس خان 117 ٹیسٹ میچوں میں 138 کیچ لے کر نہ صرف پاکستان کے کامیاب فیلڈر ہیں بلکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کیچ لینے کی سینچری مکمل کر نے والے واحد فیلڈر بھی ہیں۔

فروری 2009ء میں یونس خان نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سری لنکا کے خلاف 760منٹ میں 568 گیندوں پر 27 چوکوں اور 4 چھکوں کیساتھ 313 رنزکی اننگز کھیلی،یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسیبھی پاکستانی کپتان کی سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ بھی ہے۔

ریکارڈ ساز یونس خان کے کھیلوں کے میدان میں ان کے شاندار کارناموں کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان انھیں تمغہ “حسن کارکردگی”بھی دے چکی ہے۔