بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان، عبدالحسیم کپتان مقرر

ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان، عبدالحسیم کپتان مقرر

اسلام آباد : ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، عبدالحسیم خان ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ عمر بھٹہ کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ 15 سے 25 جون تک لندن میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، چین، ہالینڈ، اسکاٹ لینڈ، ارجنٹائن، ملائیشیا، کینیڈا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق عبدالحسیم خان (کپتان) اور عمر بھٹہ نائب کپتان ہوں گے، گول کیپرز میں امجد علی اور مظہر عباس، ڈیفینڈرز میں نواز اشفاق، علیم بلال، ابوبکر محمود، ایم رضوان جونیئر، عاطف مشتاق، تصور عباس اور محمد شکیل بٹ جبکہ فارورڈز میں ایم عرفان جونیئر، ارسلان قادر، علی شان، محمد دلبر، اعجاز احمد، اظفر یعقوب اور عمیر سرفراز شامل ہیں۔