بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سی پیک منصوبہ کے تحت 10ہزار میگاواٹ بجلی

سی پیک منصوبہ کے تحت 10ہزار میگاواٹ بجلی


بیجنگ۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک ) نے غیر معمولی ترقی کا ہدف حاصل کرلیا ، سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ، چینی چھون ینگ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں سی پیک کی تعمیر اور مسائل پر اپنی تحقیقی رپورٹ جاری کردی ۔ تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک نے پاکستان میں بہت تیزی سے اپنے تعمیری مراحل طے کر رہا ہے ۔ خاص طور پر 4شعبہ جات میں تعاون کو مثالی قراردیا گیا ہے ۔

ان شعبہ جات میں توانائی ، ذرائع آمد ورفت ، بنیادی ڈھانچہ ، صنعتی تعاون اور گوادر پورٹ جیسے ذیلی منصوبہ جات شامل ہیں ۔ تحقیقی رپورٹ میں توانائی اور بنیادی ڈھانچہ سے متعلق منصوبوں میں تیز رفتارترقی کو سراہا گیا جبکہ پاکستان کے چند سرکاری ادارے کچھ عرصہ سے مسلسل اس پر تنقید کر رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ پراجیکٹس کو دیے گئے ٹائم فریم میں مکمل نہیں کیا جا رہا اسی وجہ سے سی پیک کے بارے میں ابہام پایا جا رہا ہے ۔

پاکستان کو پرانے خیالات کی بنیاد پر نہیں پرکھنا چاہیے ۔ تحقیق کے دوران پاکستانی وزارت منصوبہ بندی وترقی کو ہم نے مصروف اور کام کرتے ہوئے پایا ۔ ان کی ماضی نوکر شاہی ہمیں غائب نظر آئی ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ان کی ٹیم کو سی پیک کے حوالے سے صاف اور کھلے ذہن کے ساتھ تمام حالات میں کام میں مصروف پایا ہے ۔ ڈائریکٹر سی پیک کے مطابق ہم 2018میں 10ہزار میگاواٹ (10ملین کلوواٹ) بجلی قومی گرڈ میں شامل کر لین گے جس سے پاکستان میں طلب ورسد کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا۔ یہ تمام توانائی پراجیکٹس تیزی کے ساتھ تعمیری مراحل طے کر ہے ہیں اگر ہم یہ مقصد حاصل کر لیتے ہیں تو پاکستان اگلے 10سالوں کیلئے توانائی بحران سے نکل آئے گا۔