بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / کلبھوشن کی سزا پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار

کلبھوشن کی سزا پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار

نئی دہلی۔بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، بھارتی میڈیانے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان پہلے ہی اپنے دفاعی اور قومی معاملات پر بین الاقوامی عدالت برائے انصاف کے دائرہ اختیار کو ختم کر چکا ہے۔بھارتی ایجنٹ کلبھوشن جادیو کو سزائے موت سنائے جانے پر مودی سرکار بوکھلاگئی جبکہ نئی دلی سرکار کی جلد بازی کا پول بھارتی میڈیا نے کھول دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پھانسی پر عمل درآمد روکنے کے لیے بین الاقوامی عدالت کو حکم دینا ہوتا ہے ،اس معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔بین الاقوامی عدالت کے مراسلے سے واضح ہے کہ آئی سی جے کے فرانسیسی صدر نے پھانسی پر عمل درآمد روکنے کا کہاجبکہ بھارتی میڈیا خود اعتراف کررہا ہے کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ یا حکم نامہ بین الاقوامی عدالت کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے ۔اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے یہ خبر نشر اور شائع کی تھی کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے بھارتی حکومت کی درخواست پر کلبھوشن جادیو کی پھانسی پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔