بریکنگ نیوز
Home / بزنس / واپڈا کی اربوں لاگت سے پراجیکٹس کی تکمیل

واپڈا کی اربوں لاگت سے پراجیکٹس کی تکمیل

چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئرشبیراحمد کی ہدایت پر بجلی فراہمی نظام کو بہترکرنے ٗ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اورلوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے صوبہ بھرمیں پسکو نے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں.اس سلسلے میں صوبہ بھرمیں کئی نئے گرڈ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ کئی گرڈ سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے.تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے دوران ڈسٹری بیوشن نظام میں بہتری لانے کے لئے 132 کے وی مدین گرڈ سٹیشن249132 کے وی دوبیان گرڈ سٹیشن اور 132 کے وی گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان گرڈ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ صوبہ بھر کے مختلف گرڈ سٹیشنز میں 79 پاورٹرانسفارمرز کی تنصیب کی گئی ہے .اسی طرح 132 کے وی ٹرانسمشن لائنز بچھانے کے اقدامات کے تحت صوبہ بھرمیں 988 ملین روپے کی لاگت سے 71 کلومیٹر کی ٹرانسمشن لائن بچھائی گئی ہے .یوں 5543 ملین روپے کی لاگت سے 1511 ایم وی اے کیپسٹی کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان تمام اقدامات کے علاوہ گیارہ کے وی کے بے شمار اوورلوڈڈ فیڈرز کی Bifurcation کی گئی جبکہ درجنوں نئے گیارہ کے وی فیڈرز بھی بنائے گئے ہیں. جس کی وجہ سے لووولٹیج 249پاوربریک ڈاؤنز اور اوورلوڈنگ جیسے مسائل حل ہوئے ہیں .پسکوصارفین کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشاں ہے اور وفاقی حکومت اور پسکومنیجمنٹ کی کوششوں سے پاورڈسٹری بیوشن نظام کی اپ گریڈیشن اور بوسیدہ تاروں اورپولوں کے تبدیلی کے لئے بھی کام جاری ہے جس کو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

.چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرشبیراحمد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام پراجیکٹس کی جلد سے جلد تکمیل کے لئے تمام تر کوشیش بروئے کار لائیں اوراس سلسلے میں متعلقہ دفاترز سے مسلسل رابطہ رکھیں تاکہ کام کو خوش اسلوبی سے اورمقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جاسکے. انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ حکومت کے ویژن کے مطابق 2018 تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بعد بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے.