بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت پا کستان دشمنی میں پاگل

بھارت پا کستان دشمنی میں پاگل


نئی دہلی۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں فضائی حملوں کی منظوری دے دی ہے۔ بھاتی خبر رساں ادارے کے مطابق وادی کشمیر میں مجاہدین کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے لئے دہلی کے ساتھ ہلالی پرائم منسٹر آفس میں اجلاس ہوا جس میں بھارتی افواج کے تینوں سربراہان وزیر داخلہ اور سینئر مرکزی وزیر سمیت اعلیٰ انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں آپریشن جیٹ کو جاری رکھنے کے لئے وزیراعظم کی جانب سے مکمل تائید حاصل ہے جبکہ کشمیر میں مجاہدین کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں بھارتی ایئرفورس کو اسرائیلی ماہرین کی سپورٹ حاصل ہے۔