بریکنگ نیوز
Home / کھیل / مصباح الحق نے این بوتھم کے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

مصباح الحق نے این بوتھم کے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

روسیو ۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق انگلش بلے باز این بوتھم کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اس کے علاوہ وہ زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 11ویں بلے باز بھی بن گئے۔

مصباح نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 59 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ بوتھم نے 5200 رنز بنا رکھے تھے جبکہ مصباح نے اب تک 75 میچز کی 131 اننگز میں 5220 رنز بنا رکھے ہیں،انہوں نے چھکوں کا پیٹرسن کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔