بریکنگ نیوز
Home / کھیل / یونس خان کا نام وزڈن کرکٹرز آف دی ائیر کے کیلنڈر میں شامل

یونس خان کا نام وزڈن کرکٹرز آف دی ائیر کے کیلنڈر میں شامل


لاہور۔مرد بحران، یونس خان نے کیرئیر میں کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں اور اب ان کیلئے ایک اور شاندار اعلان کر دیا گیا ہے۔39سالہ سابق ملکی کپتان کو گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر وزڈن کرکٹرز آف دی ائیر کے کیلنڈر کے 2017ایڈیشن میں شامل کیا گیا ۔

اور اب انہیں اس کیلنڈر کا ایک خاص لیدربانڈ ایڈیشن دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جو 18 مئی کو لارڈز کے تاریخی میدان میں ان کے حوالے کر کے کرکٹ کیلئے ان کی انتھک خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر ایوارڈ 1889میں شروع ہوا تھا ۔ ہر سال وزڈن کرکٹرز کے کیلنڈر میں 5 ٹاپ کرکٹرز کو شامل کیا جاتا ہے۔