بریکنگ نیوز
Home / کھیل / میڈرڈاوپن‘روس کی سویتلانا سیمی فائنل میں پہنچ گئی

میڈرڈاوپن‘روس کی سویتلانا سیمی فائنل میں پہنچ گئی

میڈرڈ۔روسی سٹار نیاہم میچ میں شاندار پرفارمنس دی،اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا،پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا،دوسرے سیٹ بھی با آسانی چھ صفر سے جیت لیا۔ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں روس کی سویتلانا نے کینیڈا کی یوجینی بوچارڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے۔

میڈرڈ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں روس کی سویتلانا کا مقابلہ کینیڈا کی یوجینی بوچارڈ کیساتھ ہوا،روسی سٹار نے اہم میچ میں شاندار پرفارمنس دی اور اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا،انہوں نے پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا۔دوسرے سیٹ میں بھی وہ کینیڈین پلیئر پر حاوی رہیں،انہوں نے با آسانی چھ صفر سے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹی۔