بریکنگ نیوز
Home / شوبز / کترینہ کیف فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا حصہ بن گئیں

کترینہ کیف فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا حصہ بن گئیں


ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا حصہ بن گئیں ‘کترینہ فلم ’’دھوم 3 ‘‘کے بعد ایک بار پھر عامر خان کے ساتھ کام کریں گی۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے یہ خبر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہیں کاسٹ میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ہے ۔

فلم’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘میں پہلی بار عامر خان اور امیتابھ بچن اکھٹے کام کریں گے جبکہ ’’دنگل‘‘ سٹار فاطمہ ثناء شیخ بھی فلم کا حصہ ہیں ‘فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ شروع کی جائے گی جبکہ فلم کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم’’ ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔