بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت نے رواں سال90 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،دفتر خارجہ

بھارت نے رواں سال90 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،دفتر خارجہ


اسلام آباد۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے ، رواں برس کے دوران اب تک 90 سے زائد مرتبہ بھارت نے سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جاری ہے۔

بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے اور رواں برس بھارت کنٹرول لائن پر 90 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔واضح رہے کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کا نا ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے سرجیکل اسٹرائک کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا تھا۔