بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کراچی اور پنجاب کے درمیان ٹرین سروس معطل

کراچی اور پنجاب کے درمیان ٹرین سروس معطل

کوٹری۔ کوٹری کے قریب دو مال بردار ریل گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کراچی اور پنجاب کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ۔

کوٹری کے قریب میٹنگ اوربھولاری پل کے درمیان جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کو تیل پہنچانے والی مال گاڑی کو کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی نے عقب سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹری سے اترکرالٹ گئیں اور بوگیوں میں موجود 150 ٹن سے زائد تیل بہہ گیا۔

حادثے میں ٹریک کے بڑے حصے کو بھی نقصان پہنچا اور کراچی اور پنجاب کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ۔ ریلوے کی ریسکیو ٹیمیں ٹریک کی بحالی میں مصروف ہیں۔