بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کا ایک اوراحتجاجی تحریک کا اعلان

پی ٹی آئی کا ایک اوراحتجاجی تحریک کا اعلان

لاہور۔پاکستا ن پیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصا ف نے بھی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے بھی پنجاب سمیت ملک بھر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے جس کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف 23مئی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے گی ۔

جبکہ دیگر شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاجی تحریک کی قیادت اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کریں گے اور احتجاجی تحریک کے دوران حکمرانوں کو لووڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے وعدے یاد دلائے جائیں گے۔