بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لاہور میں گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق

لاہور میں گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق

لاہور۔لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلیے ڈیڈہاوس منتقل کردی ہے۔پولیس کے مطابق وہاڑی کی 20سالہ منزہ ماڈل ٹاون ایچ بلاک کے ایک گھر میں ملازم تھی، گزشتہ روز اسے علاج کیلئے جناح اسپتال لایا گیا ،جہاں وہ دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی لاش پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ موت کی وجہ بیماری ہے یا خود کشی ،اس کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہوگا۔ملازمہ کیورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔