بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سعودی عرب اور امریکہ کے مابین سو بلین ڈالر کا معاہدہ

سعودی عرب اور امریکہ کے مابین سو بلین ڈالر کا معاہدہ

واشنگٹن۔امریکی حکومت سعودی عرب کے ساتھ ایسے متعدد سمجھوتوں کو حتمی شکل دینے کے قریب آ چکی ہے، جس کے تحت واشنگٹن سعودی عرب کو سو بلین ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کر سکے گا۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے۔

جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے ریاض حکومت کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کی وجہ سے اس عرب ملک کے ساتھ کچھ عسکری معاہدوں کو معطل کر دیا تھا۔