بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بختاورکی احترام رمضان ایکٹ پر تنقید

بختاورکی احترام رمضان ایکٹ پر تنقید


اسلام آباد۔پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاورکی حترام رمضان ایکٹ پر تنقید،ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نجی چینل پر احسان اللہ احسان کے انٹرویو اور حال ہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سے منظور ہونے والے احترام رمضان ایکٹ کا تقابل کرتے ہوئے بختاوربھٹو زرداری نے لکھا کہ رمضان میں روزہ نہ رکھنے والے افراد کے پانی پینے پر 3ماہ قید کی سزا ہوگی مگر ملالہ سمیت 2اسکول جانے والی بچیوں کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر مسکرا سکتے ہیں۔