بریکنگ نیوز
Home / کھیل / چیلسی نے چھٹی بار انگلش پریمئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

چیلسی نے چھٹی بار انگلش پریمئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

لندن۔ چیلسی نے ویسٹ بروم وچ کو ایک صفرسے شکست دیکر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل چھٹی بار اپنے نام کر لیا۔ویسٹ بروم وچ کے میدان میں فیصلہ کن مقابلہ ہوا،چیلسی کے پاس ٹائٹل جیتنے کا موقع تھا،پہلے ہاف میں چیلسی نے گیند پر قبضہ جمائے رکھا،سٹرائیکرز نے متعد بار ویسٹ بروم وچ کے گول کیپر کوآزمایا لیکن کامیابی نہ ملی۔

ہاف ٹائم تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ چیلسی نے دباؤ برقرار رکھا اور 82 ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی میچی بیٹشوائی نے میچ کا فیصلہ کن گول داغ کر چیلسی کو چھٹا ٹائٹل جتوا دیا۔چیلسی نے 36 میچز میں 87 پوائنٹس حاصل کر لئے جبکہ قریب ترین حریف ٹاٹنہیم کے 35 میچز میں 77پوائنٹس ہیں۔