بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سیلفی جنون نے 2بھائیوں کی جان لے لی

سیلفی جنون نے 2بھائیوں کی جان لے لی


گجرات ۔ سیلفی جنون نے گجرات میں 2بھائیوں کی جان لے لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق گجرات کے رہائشی دو نوجوان نہر کنارے سیلفی لیتے ہوئے نہر میں جا گرے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔مرنے والے دونوں سگے بھائی ہیں جن کی عمریں 15سے 20سال کے درمیان ہیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں بھائی ایک ساتھ نہر کنارے کھڑے ہوکر سیلفی لے رہے تھے کہ ایک پاؤں پھسلنے سے نہر میں جا گرا جسے بچانے کیلئے دوسرے نے بھی چھلانگ لگا دی اور دونوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے نہر سے دونوں کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ۔