بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کا 11جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانیکا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 11جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانیکا فیصلہ

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ نے کہاہے کہ پاکستان مخالف خبر سے ہر شہری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ٗ حقائق کو قوم کے سامنے رکھنے کیلئے مکمل رپورٹ کااجراء ناگزیر ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہفتہ کو ہوا جس کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدارت کی ۔مرکزی مجلس عاملہ کی جانب سے مستونگ میں دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گوادر میں مزدوروں کے قتل پر بھی گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا گیا اور مقتولین اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی اجلاس کے دور ان اجلاس میں ڈان لیکس کے انجام پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کا جاری کر دہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ متنازعہ خبر کی صورت میں افواج پاکستان پر حملہ حکومت اور عساکر پاکستان کا آپس کا معاملہ نہیں ۔کہاگیا کہ پاکستان مخالف خبر سے ہر شہری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی بیان کے مطابق حقائق کو قوم کے سامنے رکھنے کیلئے مکمل رپورٹ کااجراء ناگزیر ہے ٗبیان میں کہاگیا کہ اجلاس میں پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے حوالے سے قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور اس کی کارکردگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا بیان میں کہاگیا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ قبول کرتی ہے۔ مرکزی مجلس عاملہ کے بیان کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر لازم ہے کہ وہ شفاف ترین انداز میں تحقیقات مکمل کرے ۔بیان میں کہاگیا کہ لازم ہے کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ مدت کے اندر اپنی تحقیقاتی مکمل کرے بیان کے مطابق تحقیقات میں تاخیر سے معاملے کو التواء میں ڈالنے کا تاثر ملے گا۔اجلاس میں اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی اجلاس میں آئندہ انتخابات میں مکمل شفافیت لانے کیلئے باضابطہ انتخابی اصلاحات کے حق میں بھی متفقہ قرارداد منظور کی گئی ۔اجلاس میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی، جماعتی آئین میں ترامیم اور انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر بھی مفصل اظہار خیال کیا گیا سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی آئین میں مجوزہ ترامیم منظوری کیلئے مجلس عاملہ کے روبرو پیش ہوئے ٗمجلس عاملہ کی جانب سے مجوزہ ترامیم متفقہ طور پر منظوری اور ایک ماہ میں انٹرا پارٹی انتخابا ت کے انعقاد کی متفقہ منظوری دی گئی اجلاس کے دور ان چیف الیکشن کمشنر سینٹر اعظم سواتی کو صاف، شفاف اور غیر جانبدار انداز میں مقررہ وقت کے اندر انتخابی عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی مرکزی مجلس عاملہ نے کسان خصوصاً گندم کے کاشتکار کے ساتھ حکومتی رویے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 11 جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک پاکستانیوں کا انتخابات لڑنے کا حق ہے، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنی تجاویز لیکر جارہے ہیں، الیکشن اصلاحات پر تجاویز قبول نہ کیں تو کسی اور فورم کا سوچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹرل امپائر کے تحت الیکشن سے پہلے شفاف الیکشن کا کہیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ڈان لیکس حکومت اور فوج کا نہیں قومی سلامتی کا معاملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ 22 مئی کو جے آئی ٹی کی تحقیقات سپریم کونسل کے سامنے لائی جائینگی۔