بریکنگ نیوز
Home / کھیل / میسی نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

میسی نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

واشنگٹن ۔ ارجنٹینا کے سٹار فٹ بالر لائنل میسی نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔میسی اسی سال تیس جون کو دلہا بنیں گے۔ لائنل میسی نے اپنی دوست انٹونیلا روکوزو سے شادی کا فیصلہ گزشتہ برس کیا تھا لیکن شادی کی تاریخ کا اعلان اب کیا ہے۔

سٹار فٹبالر کی شادی ارجنٹینا میں ان کی تیسویں سالگرہ کے چھ دن بعد ہو گی ۔میسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں انہیں اس بات کا اطمینان ہے کہ انہوں نے اپنے جیون ساتھی کا خود ہی انتخاب کیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ وہ شادی کے بعد بھی فٹبال کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔