بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سلمان خان اور کترینہ پھر ایک ہو گئے

سلمان خان اور کترینہ پھر ایک ہو گئے


ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر مداحوں کو متاثر کرنے کے لئے اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ کے لئے یورپ میں موجود ہیں‘بالی ووڈ جوڑا’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کے دوسرے حصے ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہے‘اس ضمن میں فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے دونوں اداکاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں‘علی عباس ظفر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں لکھا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سلمان خان انتہائی دلجمعی جبکہ کترینہ انتہائی سنجیدگی سے کام کررہی ہیں‘قبل ازیں فلم ڈائریکٹر نے دو ماہ قبل سلمان اور کترینہ کی آسٹریلیا میں ہونے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں دونوں اداکار انتہائی رومانوی انداز میں دکھائی دے رہے تھے۔