بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / زبان سے دیا سلائی بجھانے کا عالمی ریکارڈ

زبان سے دیا سلائی بجھانے کا عالمی ریکارڈ


پشاور۔نیویارک کے ایک شخص نے ایک منٹ میں زیادہ جلتی ہوئی دیاسلائی کو بجھانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔آشریٹا فرمین نے اس سے قبل بھی دو سو گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کئے ہیں۔آشریٹا کا کہنا ہے کہ وہ گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں۔61سالہ فرمین جمیکا میں چینومی سنٹریہ ریکارڈ بنایااس سے قبل یہ ریکارڈ تیس دیا سلائیوں کو زبان کے ذریعے بجھاناکا تھا۔

آشریٹا نے37دیا سلائی زبان کے ذریعے بجھا کر دکھائے۔ اس ریکارڈ کو قائم کرنے کیلئے اسے ایک وقت میں ایک ہی دیا سلائی کو زبان کے ذریعے بجھانا تھا اور پھونک مارنے کی بھی پابندی تھی۔آشریٹا کو ریکارڈ قائم کرنے کا شوق ہے دیا سلائی بھجانے سے قبل وہ جلتے مشعل زبان سے بجھانے کا بھی ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔آشریٹا کا کہنا ہے کہ پریکٹس سے ہر مشکل کام آسان ہوجاتا ہے اورزبان سے چراغ یا مادیاسلائی کوبجھانا کوئی آسان کام نہیں کیونکہ اس سے زبان کے جلنے کے بہت امکانات ہیں تاہم وہ ورلڈ ریکارڈ قائم کنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔اور اب وہ ریکارڈقائم کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ارادے مضبو ط ہوں تو مشکل سے مشکل کام آسا ن ہوجاتا ہے۔آشریٹانے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد میڈیا کوبتایا کہ وہ اب تک دوسو ریکارڈ قائم کر چکا ہے اور اس میں ہر طرح کے ریکارڈ شامل ہیں تاہم زبان کے ذریعے جلتے چراغوں اور دیا سلائی کو بجھانا ایک مشکل ترین ریکارڈ تھا جس کے دوران اس کے جان اور خصوصا گویائی کی قوت کو خطرے کاسامنا تھا۔

تاہم اس نے ریکارڈ قائم کرنے کا جو ارادہ کیا تھا وہ اس میں کامیاب ہوا اور اب وہ اس سے بھی زیادہ مشکل ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے تیار ہے ۔ آشریٹا کا کہنا ہے کہ زبان سے جلتے دیا سلائی کو بجھانے کا ریکارڈ پہلے تیس تھا اب اس نے 37دیاسلائی بجھا کر نیا ریکارڈ تو قائم کر دیاہے تاہم وہ سمجھتا ہے کہ ریکارڈ ٹوٹنے کیلئے ہی بنتے ہیں اور وہ مستقبل میں اپنے اس ریکارڈ کو توڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اور وہ جب بھی کسی کام کا ارادہ کرتا ہے تو اسے تکمیل تک پہنچا کردم لیتا ہے۔ ان ریکارڈز کی وجہ سے آشریٹا کے سوشل میڈیا پر مداحوں کا حلقہ بھی وسیع ہوا ہے ۔