بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سنجے دت اور مادھوری کے معاشقے کے قصے

سنجے دت اور مادھوری کے معاشقے کے قصے

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں ان کے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ افیئر پر بھی روشنی ڈالی جائے گی‘ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں سنجے دت کے فلمی کیریئر کے ساتھ ان کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاو‘افیئرز‘جذبات اور احساسات کی بھی جھلک ہوگی‘فلم میں سنجے کا کردار اداکار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں‘میڈیا میں جب بھی اس فلم کا ذکر ہوتا ہے تو مادھوری ڈکشٹ کا نام خود بخود سامنے آ جاتا ہے۔

‘ایک زمانے میں سنجے اور مادھوری کے عشق کے چرچے تھے‘ اب اگر سنجے کی زندگی کے ہر پہلو پر بات ہوگی تو بہت دور تک جائے گی‘ایسی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ مادھوری نے اس بارے میں فلم کے ہدایتکار راجو ہیرانی سے بات کر کے درخواست کی ہے کہ فلم میں ان کا حوالہ نہ دیا جائے۔

لیکن چند روز پہلے مادھوری نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ماضی کو پیچھے چھوڑ کر بہت آگے نکل آئی ہیں اور زندگی کے اس موڑ پر ان کے ماضی کا یہ پہلو بے معنی ہو چکا ہے اور اب انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں دیا مرزا اور سونم کپور اور اداکارہ منیشا کوئرالہ شامل ہیں‘فلم کی عکسبندی جاری ہے اور جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔