بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت الزامات لگا کر کشمیریوں پر مظالم چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، سرتاج عزیز

بھارت الزامات لگا کر کشمیریوں پر مظالم چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، سرتاج عزیز


اسلام آباد۔پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے الزمات مستر دیئے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر الزامات لگا کر اپنے مظالم چھپانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔مودی کے پاکستان مخالف بیان پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ردعمل میں کہا ہے کہ مودی نے برکس اجلاس کے شرکا کو گمراہ کیا۔ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان پر الزامات لگائے۔سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ سو روز میں بھارت نے ایک سو پچاس کشمیریوں کو شہید کیا۔

بھارتی مظالم سے پندرہ ہزار شہری زخمی ہوئے۔ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ معلوم ہے۔ عالمی سطح پر بھی کشمیر میں بھارتی مظالم کی کھلی مذمت کی گئی ہے۔سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم بھارت کی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔