بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے کی بحالی کیلئے نئے روٹس کھولنے کافیصلہ

پی آئی اے کی بحالی کیلئے نئے روٹس کھولنے کافیصلہ


اسلام آباد۔پی آئی اے کی بحالی کیلئے نئے روٹس کھولنے کافیصلہ کرلیا گیاہے،نئے روٹس میں اسپین اورجرمنی شامل ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں بنکاک کے لئے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق قومی ادارے نے ادارے کی بحالی کے پروگرام کے تحت بین الااقومی روٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں جرمنی اور اسپین شامل ہیں جبکہ چین کے لئے موجودہ ہفتہ وار تین پروازوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

نئے روٹس کھولنے کے لیے پی آئی نے 8 طیارے لیزپرلینے کافیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے اخبارات میں اشتہار بھی دیدیے گئے ہیں۔ جدید ترین سہولیات سے آراستہ چارطیارے ڈرائی لیزاورچارطیارے ویٹ لیزپرلیئے جائیں گے۔پی آئی اے کی پریمیئر سروس کو کراچی سے بھی شروع کر دیا جائے گا۔