بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کرم ایجنسی میں پاک افغان بارڈر خودکش دھماکے کے بعدچوتھے روز بھی بند رہا

کرم ایجنسی میں پاک افغان بارڈر خودکش دھماکے کے بعدچوتھے روز بھی بند رہا


کرم ایجنسی۔ کرم ایجنسی میں پاک افغان بارڈر خودکش دھماکے کے بعدپیر کو چوتھے روز بھی بند رہا جس کے باعث دونوں جانب سے آمدروفت معطل اورمال بردارگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ذرائع کے مطابق سرحدکو سیکورٹی خدشات کے سبب بند کیا گیا ۔

چاروز قبل پاک افغان سرحد پر افغانستان سے ایک خودکش حملہ کے داخل ہونے کی کوشش میں سیکورٹی اہلکار نے بہادری سے اسے روک کر تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیاتھا۔دھماکے میں اہلکارسمیت دوافرادزخمی ہوئے تھے۔