بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل /  وزیر اعظم نواز شریف اورترک صدر کی ملاقات  

 وزیر اعظم نواز شریف اورترک صدر کی ملاقات  


انقرہ ۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے معاملات میں اقدام اٹھائے جانے کے حوالے سے مطابقت قائم ہوئی ہے، وسیع پیمانے کے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے جانے کے حوالے سے امور کو سرعت دینے جانے پر بھی اتفاق رائے قائم ہوا ہے۔ترک خبررساں ادارے ’’ٹی آر ٹی ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ترک صدررجب طیب اردگان نے بین الاقوامی تعاون کے لیے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کی غرض سے عوامی جمہوریہ چین کے دورے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف، یونانی وزیر اعظم الیکسسزچپراس اور ہنگیرین وزیر اعظم وکٹر اوربن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات میں خاص کر دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے مثبت پیش رفت پر ممنونیت کا اظہار کیا گیا۔پاکستان اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے معاملات میں اقدام اٹھائے جانے کے حوالے سے مطابقت قائم ہوئی ہے۔ وسیع پیمانے کے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے جانے کے حوالے سے امور کو سرعت دینے جانے پر بھی اتفاق رائے قائم ہوا ہے۔

نواز شریف ایردوان ملاقات میں 70 سالہ تعلقات کے حوالے سے بعض سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کیے جانے والے ان مذاکرات میں اس بارے میں جاری امور کو نتیجہ خیز بنائے جانے اور مختلف سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔ترک صدر نے چپراس سے ملاقات میں “باغیوں کی ترکی واپسی” کے معاملے کے ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی کا موجب ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں بغاوت میں شامل ان فوجیوں کا یونان میں قیام ایک درست فعل نہیں ہے لہٰذا اس حوالے سے ضروری اقدام اٹھائے جانے چاہئیں۔

انہوں نے مسئلہ قبرص کے حوالے سے کہا کہ اب تک حسب منشا نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے گئے ہیں تا ہم مذاکرات کا جاری رہنا اور کسی مثبت ایجنڈے کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے میں تعاون فراہم کرنا اہمیت کا حامل ہے۔دوسری جانب افغانستان سے لیکر شام تک کے وسیع رقبے پر انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔صدر ترکی 14 تا 15 فروری منعقد ہونے والے فورم میں شرکت کریں گے اور صدرِ چین شی جن پنگ سے مذاکرات کریں گے۔

14 مئی کو بین الاقوامی تعاون کے لیے ون بیلٹ ون روڈ فورم کے اعلی سطحی ڈائیلاگ اجلاس اور 15 مئی کو گول میز سربراہان اجلاس سے خطاب کرنے والے جانب اردگان فورم میں شریک مملکتی و حکومتی سربراہان سے بھی بلمشافہ ملاقاتیں کریں گے۔فورم میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس، عالمی بینک کے گورنر کم یونگ جم اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹین لاگاردے سمیت 25 ملکوں کے مملکتی و حکومتی سربراہان اور اڑھائی سووزرا شرکت کررہے ہیں ۔