بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارتی کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری

بھارتی کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری

سیری ۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،گولہ باری بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا5 خواتین سمیت 6 افراد زخمی پاک فوج کا منہ توڑ جواب دشمن کی گنوں کو سانپ سونگھ گیا تفصیلات کے مطابق رات گئے کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں چتر ، کین ٹھی ، ججوٹ بہادر ، متھرانی زیرں دھڑہ، سبز کوٹ میں کے قریب بھارتی فوج کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس سے 40 سالہ پروین بی بی زوجہ محمد ساجد ، 6 سالہ بسمہ عباس ، 22 سالہ ثوببیہ عباس ولد محمد عباس ،نصرت بیگم ، الفاظ بیگم ،محمد شہزاد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔
ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنوں کو سانپ سونگھ گیا یاد رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس سے کئی معصوم شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں،گزشتہ روز بھی بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت3 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔