بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پختونوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں ‘غلام بلور

پختونوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں ‘غلام بلور

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمدبلورنے کہاکہ پختونوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اب ہم کسی کو بھی اپنے حقوق پرڈاکا ڈالنے نہیں دینگے وہ گذشتہ روز اپنے اعزاز میں منعقد کئی گئی تقریب سے خطاب کررہے تھے یو سی 22میں ہونے والی تقریب کاانعقاد عمائدین علاقہ اورپارٹی کارکنوں نے بلاک شناختی کامسئلہ حل کرنے کی خوشی میں کیا تھا۔
حاجی غلام احمد بلور نے کہاکہ صرف اے این پی نے بلاک شناختی کارڈز کیخلاف بھرپور مہم چلائی اور واضح کیا کہ پختون قوم کو دیوار کے ساتھ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے دعویداروں نے اس مشکل گھڑی میں پختونوں کو تنہا چھوڑدیا تھاجسکے بعد اب وہ پختونوں کو کسی بھی صورت دھوکا نہیں دے سکتے پشاور اورصوبہ کے عوا م نے ان کااصل چہرہ دیکھ لیاہے ، اُنہوں نے کہا کہ صرف اے این پی ہی پختونوں کے حقوق کاتحفظ کرسکتی ہے اور آنے والے انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آئے گی۔