بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹورسٹ سروسز ونگ نے 4 سال کے دوران 7 کروڑسے زائد کی آمدن

ٹورسٹ سروسز ونگ نے 4 سال کے دوران 7 کروڑسے زائد کی آمدن


پشاور– محکمہ سیاحت کے ٹورسٹ سروسز ونگ نے چار سال کے دوران سات کروڑسے زائدکی آمدن کے ساتھ ساتھ سینکڑوں ٹریول ایجنسیوں کو بھی رجسٹرڈ کروایا ہے.

سرکاری ذرائع کے مطابق محکمے نے 2013-14ء میں 14.49ملین روپے ریونیو حاصل کیا اسی طرح2014-15ء میں ملین اگلے سال 30.11ملین اور رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 8.83ملین روپے کے محصولات حاصل کیے اسی عرصہ کے دوران محکمے نے صوبہ بھرمیں1211ٹریول ایجنسیاں رجسٹرڈ کرائے تاہم ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن کے معاملہ میں محکمے کی مہم زیادہ اچھے نتائج دکھانے میں ناکام رہی اور صوبہ بھر کے ہزاروں ہوٹلوں اور ریستورانوں میں میں سے محض 346ہوٹل اور 422ریسٹورنٹس ہی رجسٹرڈ کرائے جاسکے ہیں ساتھ ہی صوبہ میں غیر ملکی سیاحوں کو لانے کے حوالہ سے بھی خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے