بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات ،قومی و علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات ،قومی و علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال


اسلام آباد۔ وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں قومی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں قومی سلامتی امور کے حوالے سے انگریزی اخبار میں شائع ہونیوالی متنازعہ خبر کی تحقیقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور کو مبنگ آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور کے حوالے سے انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی متنازعہ خبر کی تحقیقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا واقعہ کی جامع تحقیقات کر رہے ہیں جلد ہی تحقیقات مکمل ہو جائیں گی۔