بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ


اسلام آباد۔اپوزیشن جماعتوں نے نیوز گیٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ، اپوزیشن نیوز گیٹ کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرے گی ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں نیقومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی پر گفتگو کی ۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ نیوزگیٹ کی رپورٹ پر پیدا ابہام دور کرنا ضروری ہے اس لیے ڈان لیکس کی رپورٹ کو ایوان میں پیش کیا جائے ۔ اپوزیشن حکومت سے سرحدوں کی صورتحال پر بریفنگ کا بھی مطالبہ کرے گی۔