بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مقابلے کے امتحانات نوجوانوں کی عدم دلچسپی

مقابلے کے امتحانات نوجوانوں کی عدم دلچسپی

اسلام آباد۔ مقابلے کے سالانہ امتحانات ( سی ایس ایس ) میں قابل نوجوان مختلف وجوہات کی بناء پر حصہ نہیں لے رہے ہیں یہ بات گزشتہ برسوں میں سی ایس ایس امتحانات پاس کرنے والے نوجوانوں کی شرح میں واضح کمی سے نمایاں ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں منعقدہ امتحانات کے نتائج کا اعلان حال ہی میں ہوا ہے جس کے مطابق صرف ( 2.06 ) فی صد امیدوار ہی حتمی کامیابی حاصل کر کے 17 گریڈ میں بھرتی کے لئے اہل قرار پائے ۔

تحریری امتحان میں کل 9613 امیدوار شریک ہوئے تھے جس میں سے صرف 202 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ انٹرویو پاس کرنے والے امیدواروں کی تعداد 199 رہی تاہم حتمی طور پر 193 امیدواروں کو بھرتی کرنے کی سفارش کی گئی ۔ عم خیال یہ ہے کہ سی ایس ایس امتحانات میں کامیابی کے تناسب میں کمی کی وجہ قابل نوجوانوں کی اس میں عدم دلچسپی ، کورس میں بڑی تبدیلیاں اور سبجیکٹ گروپنگ کی تبدیلی ہے جس کا اطلاق 2016 کے امتحانات سے کہا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امتحانات میں عدم دلچسپی 2000 میں پرویز مشرف کے منتقلی کے منصوبے کی وجہ سے شروع ہوئی ۔عدم دلچسپی کی ایک وجہ کم مراعات ہیں تاہم یہ ثانوی وجہ ہے اور مراعات بھی اہمیت کی حامل ہو گئیں ہیں ۔