بریکنگ نیوز
Home / کھیل / نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری‘اظہر علی 7ویں نمبر پرآ گئے

نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری‘اظہر علی 7ویں نمبر پرآ گئے


دبئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ((ئی سی سی)نے تازہ ترین ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق اظہر علی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی کے باعث ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ مرد بحران، یونس خان سولہویں نمبر پر ہیں۔بالرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بالر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے یاسر شاہ اس فہرست میں 13 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دوسرے، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے، بھارت کے چتیشور پجارا چوتھے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک چھٹے، پاکستان کے اظہر علی ساتویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آٹھویں، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نویں اور بھارت کے لوکیش راہول دسویں نمبر پر ہیں۔

باؤلر زمیں بھارت کے رویندرا جدیجہ پہلی ‘ ایشون دوسرے‘ سری لنکا کے ہیراتھ تیسرے، آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ چوتھے، انگلینڈ کے اینڈرسن پانچویں، براڈ چھٹے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا ساتویں، سٹین آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل نوویں اور آسٹریلیا کے سٹارک دسویں نمبر پر ہیں۔