بریکنگ نیوز
Home / بزنس / حکومت کی رمضان میں 19اشیاء پر سبسڈی

حکومت کی رمضان میں 19اشیاء پر سبسڈی


اسلام آباد۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی )کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2017ء کی منظوری دی گئی ہے

وفاقی حکومت رمضان پیکیج کے تحت 19 اشیاء ضروریہ پر سبسڈی فراہم کرے گی اس کے مطابق آٹے پر فی کلو چار روپے اور چینی پر فی کلو پانچ روپے سبسڈی دی جائے گی گھی اور کوکنگ آئل پر فی کلو15،15 روپے دال چناء پر 15 روپے ،دال مونگ ،دال ماش اور دال مسور پر دس دس روے فی کلو سبسڈی ملے گی

بیسن پر فی کلو پندرہ روپے اور کجھور پر فی کلو 20 روپے سبسڈی دی جائیگی۔ رمضان ریلیف پیکیج پر 22 مئی سے عملدرآمد شروع کیا جائیگا۔